موٹروے پولیس مےں صحت مند سرگر مےا ںجاری رکھیں گے‘مرزا شکیل احمد

موٹروے پولیس مےں صحت مند سرگر مےا ںجاری رکھیں گے‘مرزا شکیل احمد

  

لاہور( وقائع نگار خصوصی)آئی جی مو ٹرو ے پولےس ذوالفقار احمد چیمہ کی ہدا ےات پر این فائیو سنٹرل زون میں © "©رزق حلال محافظ کی شان©" کے موضوع پر تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا، اختتامی تقرےب مےں ڈی آئی جی سنٹرل مرزا شکیل احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ایس ایس پی مرزا فاران بیگ، ایس ایس پی چودھری غلام جعفر، سیکٹر کمانڈر رحیم یار خان عبد الخلیل اور موٹروے پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ مقابلے میں حصہ لینے والے افسران نے رزق حلال محافظ کی شان کی عملی اہمیت کو ایک پولیس آفیسر کی پیشہ ورانہ زندگی کے لحاظ سے واضح کیا۔ڈی آئی جی مرزا شکیل احمد نے مقابلہ میں اول دوئم آنے والوں کو انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسی صحت مندانہ سرگرمیوں کو جاری رکھیں گے اور موٹروے پولیس کے معیار کو بین الاقوامی سطح تک لےکر جائیں گے۔ آخر میں انہوں نے مقابلے میں حصہ لینے والے تمام آفےسرز کی دلچسپی اور کوششوں کوسراہا۔

مزید :

علاقائی -