کوٹ لکھپت، موٹر سائیکل پل سے نیچے گرنے سے2بچے جاں بحق

کوٹ لکھپت، موٹر سائیکل پل سے نیچے گرنے سے2بچے جاں بحق

  


لاہور(کرائم سیل)موٹر سائیکل سوار 2بچے کوٹ لکھپت پل پرسے گرنے سے شدید زخمی ہوگئے ،دونوں ہسپتال میں جاںبحق۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت کے رہائشی 11سالہ نعمان اور 12سالہ ارسلان موٹر سائیکل پر کوٹ لکھپت پل سے گزر رہے تھے کہ اچانک تیز رفتاری کے باعث توازن بگڑ جانے سے موٹر سائیکل پل سے نیچے جا گری جس سے دونوں بچے شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیونے موقع پر پہنچ کر دونوں بچوں کو جنرل ہسپتال منتقل کیاجہاں نعمان کی موت کی ڈاکٹروں نے تصدیق کر دی جبکہ ارسلان بھی آپریشن کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -