ٹریفک قوانین کے بارے مےںشعور اجاگر کرنے کےلئے موٹر سائیکل ریلی

ٹریفک قوانین کے بارے مےںشعور اجاگر کرنے کےلئے موٹر سائیکل ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے ادارہ بحالی معذوراں کے تعاون سے انٹرنیشنل ڈے آف ڈس ابلیٹی کے موقع پر حادثات کی روک تھام، دوران ڈرائیونگ محفوظ سفر کےلئے احتیاطی تدابیر اپنانے اور ٹریفک قوانین کے بارے مےںشعور اجاگر کرنے کےلئے موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا۔موٹرسائیکل ریلی کی قیادت ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز چوہدری اظہر گجر نے کی۔ریلی فیروز پور روڈ پر واقعہ ادارہ بحالی معذوراں کے دفتر سے نکالی اور لاہور پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں معذور افرادکے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل بائیک ایسو سی ایشن کے موٹر سائیکلسٹ،لاہور یونیورسٹی کے طلبہ،اٹلس ہنڈا اور کوپر گیٹ کے نمائندوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے دوران شہریوں میں آگاہی کےلئے احتیاطی تدابیر پر مبنی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ،پمفلٹس پر لین لائن ،ٹریفک سگنلز کی پابندی ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب،،مقررہ حد رفتار کی پابندی،ون ویلنگ کے خاتمے اور ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنا نے بارے پیغامات درج تھے۔اس موقع پر چوہدری اظہر گجرنے کہا کہ سڑکوں پرمنظم ٹریفک کسی بھی قوم کا آئینہ ہو تی ہے۔تمام شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔،سڑکوں پر حادثات کی روک تھام، منظم ٹریفک اور نظم و ضبط پیدا کر نے کےلئے شہریوں میںٹریفک قوانین کے با رے زیادہ سے زیاد شعوراجاگر کر نا بے حد ضروری ہے،شہریوں کے محفوظ سفر اور حادثات کی روک تھام کےلئے شہریوں کو اخلاقی طور پر قوانین کی پاسداری کرنے کا درس دیاجارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -