موٹر سائیکل حادثے میں ہلاک ہونیوالے دو نو جوانوں کی موت کی ذمہ دار ٹریفک پولیس ہے،اسلم پرویز سہوترہ

موٹر سائیکل حادثے میں ہلاک ہونیوالے دو نو جوانوں کی موت کی ذمہ دار ٹریفک ...

  

لاہور( خبر نگار) کوٹ لکھپت برج سے گر کر ہلاک ہونے والے دو کمسن موٹر سائیکل سوار محمد رضوان اور محمد منیرکے حادثہ کی خبر سنتے ہی ہیومن لبریشن کمیشن پاکستان، مسیحا ملت پارٹی کے سینیر راہنما اسلم پرویز سہوترہ و دیگر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ یہاں موجود لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایچ ایل سی پی کے چیرمین اور ایم ایم پی کے سربراہ اسلم پرویز سہوترہ نے کہا کہ ان معصوموں کی جانوں کے ضیا ع کے ٹریفک انچارج کوٹ لکھپت اور ڈسٹرک انچارج ٹریفک پولیس ذمہ دار ہیں۔ کیونکہ اگر اِن بچوں نے ناسمجھی میں موٹر سائیکل چلانے کی جسارت کرلی تو اس علاقہ کی ٹریفک پولیس کو چاہےے تھا کہ انہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چلانے سے روکتے۔ وقوعہ پر موجود ٹریفک وارڈن تڑپتے بچوں کو ہسپتال پہنچانے کے لئے کوئی اقدام کرنے کی بجائے پاس کھڑا تماشہ دیکھتا رہا۔ لیکن جب کہ اس اور بیرج کی دیوار کی اونچائی کاکم ہونا بھی اس حادثہ کا سبب ہے کیونکہ اس سے قبل بھی ایک بچہ اس بیرج سے گِر کر ہلاک ہو چکا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس اور بیرج کی دیواروں کو اونچا کرنے کے لئے اقدامات کرے ۔

مزید :

علاقائی -