پنجاب میں مزید 28مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 28مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد مجموعی طورپر مریضوں کی تعداد2447ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق لاہور میں 19، راولپنڈی میں چھ اور شیخوپورہ میں ایک مریض میں ڈیٹنگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جنہیں مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیاگیاہے ۔