وزیردفاع کی وزیراعظم سے ملاقات، لاپتہ افراد سے متعلق تبادلہ خیال
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے علی الصبح وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس میں ہونیوالی ملاقات میں وزیردفاع نے لاپتہ افراد سے متعلق سپریم کورٹ میں پیشی کے لیے وزیراعظم نوازشریف سے ہدایات لیں اور اُنہیں دفاعی حکام کی طرف سے دی گئی بریفنگ پر اعتماد میں لیا۔