کراچی میں جاری رینجرز اور پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن خفیہ رکھنے کافیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری رینجرز اور پولیس کاٹارگٹڈ آپریشن خفیہ رکھنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ڈی جی رینجرز کی زیرصدارت ہونیوالے آپریشنل کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا ۔ کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیاکہ کراچی میں رینجرز کے آپریشن کادائرہ کار بڑھادیاجائے ۔ اجلاس میں آئی جی سندھ پولیس اور ڈی آئی جیز نے بھی شرکت کی ۔