آئی سی سی کی سال کے بہترین کھلاڑیوں اور ایمپائروں کی عبوری فہرست جاری ، دوپاکستانی کھلاڑی شامل

آئی سی سی کی سال کے بہترین کھلاڑیوں اور ایمپائروں کی عبوری فہرست جاری ، ...
آئی سی سی کی سال کے بہترین کھلاڑیوں اور ایمپائروں کی عبوری فہرست جاری ، دوپاکستانی کھلاڑی شامل

  

 دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پاکستانی کھلاڑیوں اور ایمپائر سمیت سال کے بہترین کھلاڑیوں اور ایمپائرز کی نامزدگی کااعلان کردیاتاہم حتمی اعلان 14دسمبرکو ہوگا۔ آئی سی سی نے سال کے بہترین چھ ون ڈے کرکٹرز ، پانچ ٹیسٹ کرکٹرزاور ایمپائر ز کی عبوری فہرست جاری کردی تاہم ٹیسٹ کرکٹرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ۔ نامزدگی کی فہرست کے مطابق ون ڈے کرکٹرز کی فہرست میں مصباح الحق ، سعید اجمل ،بھارت کے شیکھردھون ، جڈیجااورسری لنکا کے سنگاکاراشامل ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئرکے لیے نامزد ہونیوالوں میں ہاشم آملہ ،جیمزاینڈرسن ،مائیکل کلارک ،الیسٹرکک اور دھونی شامل ہیں ۔ ایمپائروں میں پاکستان کے علیم ڈائر ایمپائر آف دی ایئر نامزد ہوئے ہیں ۔آئی سی سی سال کے پانچ بہترین کھلاڑیوں کا اعلان 14دسمبرکوکرے گا۔

مزید :

کھیل -