بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی : ہائی کمشنر سلمان بشیر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے دعویٰ کیاہے کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے اور چند ماہ کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی ۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق سلمان بشیر نے بتایاکہ وزیراعظم نواز شریف بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں ، بھارتی انتخابات کے نتائج کا پاکستان کی خارجہ پالیسی پر اثر نہیں ہوگا۔