پنجاب یونیورسٹی کے چند شرپسندعناصر نے امن وامان کی صورتحال خراب کی: رانا ثناءاللہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں چند شرپسند عناصر نے امن وامان کی صورتحال خراب کی ، ہاسٹل نمبر 16خالی کراکر انتظامیہ کے حوالے کردیا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کاکہناتھاکہ امن خراب کرنیوالے طلبہ نہیں ، شرپسند ہیں ،پولیس نے موثر کارروائی کی ،لوٹ مار اور بس جلانے کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔صوبائی وزیرکاکہناتھاکہ گرفتار شرپسندوں کو انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاگیا۔