جماعت اسلامی ملک توڑنا چاہتی ہے، ہمارے آباﺅ اجداد نے پاکستان بنایا : الطاف حسین

جماعت اسلامی ملک توڑنا چاہتی ہے، ہمارے آباﺅ اجداد نے پاکستان بنایا : الطاف ...
جماعت اسلامی ملک توڑنا چاہتی ہے، ہمارے آباﺅ اجداد نے پاکستان بنایا : الطاف حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بیرونی قوتوں کے ساتھ مل کر ملک توڑنا چاہتی ہے، جمعیت کے کارکنان پر کوئی کیس ہو تو کوئی ادارہ انہیں گرفتار نہیں کرتا اور اگر گرفتار کر بھی لیا جائے تو رہا کر دیا جاتا ہے۔ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے پنجاب یونیورسٹی واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج تک جماعت اسلامی پاکستان کو توڑنے میں مصروف رہی اور بیرونی قوتوں کے ساتھ مل کر ملک توڑنا چاہتی ہے، آج جماعت اسلامی کے بارے میں کچھ شواہد پیش کرنا چاہتا ہوں، جماعت اسلامی کے القاعدہ اور طالبان سے رابطے ہیں، ڈرون حملوں میں جماعت اسلامی اور جمعیت کے کارکن مر رہے ہیں، جماعت اسلامی کے کارکن فوجیوں اور رینجرز کے قتل میں بھی ملوث رہے ہیں لیکن اس کے باوجود اب تک جماعت اسلامی پر پابندی کیوں نہیں لگائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ناانصافی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، ایک طرف شرانگیزی پھیلانے والوں کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب ایم کیو ایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور گرفتار کیا جا رہا ہے لیکن مہاجروں نے آج تک علیحدگی کا مطالبہ کیا اور نہ اب کرنا چاہتے ہیں، میرا کسی پر زور نہیںاور نہ ہی زور زبردستی کا قائل ہوں لیکن معاملات میرے ہاتھوں سے نکل گئے تو پھر فوج سمیت کوئی بھی کنٹرول نہیں کر سکے گا۔ الطاف حسین نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے اسلحہ نکلا لیکن کہا یہ جا رہا ہے کہ غلیل نکلی، پلاسٹک کی بندوق نکلی، لوگوں کو فرقہ واریت کے نام پر قتل کیا جا رہا ہے، نفرت پیدا کر کے ایک دوسرے کو مارنے کا درس دیا جا رہا ہے، جمعیت والے کچھ بھی کریں انہیں کوئی ادارہ گرفتار نہیں کرتا اور چند افراد کو گرفتار کر بھی لیا جاتا ہے تو انہیں رہا کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آباﺅ اجداد نے پاکستان بنایا اور ہم پاکستان کو بچانا چاہتے ہیں، ناانصافی کی بھی حد ہوتی ہے، ہمیں کمزور نہ سمجھیں۔