قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان
قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا سیریز کیلئے 9 رکنی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، معین خان منیجر اور ڈیو واٹمور ہیڈ کوچ برقرار ہیں جبکہ ڈیل نائلر کو ٹرینر اور فزیو مقرر کیا گیا ہے۔ پی سی بی جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق جولین فاﺅنٹین فیلڈنگ کوچ اور محمد اکرم کو باﺅلنگ کوچ برقرار رکھا گیا ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کیلئے وسیم احمد کو سیکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے ڈاکٹر ریاض اور ٹرینر صبور احمد کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے اور برطانیہ کے ڈیل نائلر کو قومی کرکٹ ٹیم کا ٹرینر اور فزیو مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -