نامعلوم افراد کی غیر ملکی تبلیغی جماعت پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

نامعلوم افراد کی غیر ملکی تبلیغی جماعت پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
نامعلوم افراد کی غیر ملکی تبلیغی جماعت پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم افراد نے نارتھ ناظم آباد میں مسجد کے باہر تبلیغی جماعت پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت عبدالمجید اور خطاب کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق مراکش سے ہے۔ پولیس کے مطابق مراکش سے آئی تبلیغی جماعت کے افراد نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں مسجد کے باہر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عبدالمجید اور خطاب جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید :

کراچی -