پاکستان اور اسرائیل کے درمیان پس پردہ تعلقات کا انکشاف،مشرف دور میں وزیر خارجہ نے یہودی ریاست کا دورہ کیا

پاکستان اور اسرائیل کے درمیان پس پردہ تعلقات کا انکشاف،مشرف دور میں وزیر ...
 پاکستان اور اسرائیل کے درمیان پس پردہ تعلقات کا انکشاف،مشرف دور میں وزیر خارجہ نے یہودی ریاست کا دورہ کیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور اسرائیل کے درمیان پس پردہ تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا نیوز کے پروگرام ” دنیا کامران خان کے ساتھ “ میں سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے بتایا پرویز مشرف کے دور میں پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ پس پردہ تعلقات تھے ممکن ہے اب بھی ہوں۔تفصیلات بتاتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ سول ایٹمی معاہدہ چاہتا تھا لیکن واشنگٹن میں یہودی لابی اس کی مخالفت کررہی تھی جس کی وجہ سے انہیں حمایت حاصل کرنے کیلئے اسرائیل کا دورہ کرنا پڑا تھا۔انہوں نے بتایا اسرائیل کا دورہ کرنے کیلئے انہوں نے ترکی کا تعلق استعمال کیا تھا۔خورشید محمود قصوری نے  ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل کا دورہ کرنے کا فیصلہ مشرف حکومت میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ اسرائیل کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ہمیں دورے کے دوران یہودی ریاست نے جدید ترین ٹیکنالوجی سمیت متعدد مراعات فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔

مزید :

قومی -Headlines -