روس اور ترک وزرائے خارجہ میں جنگی طیارہ گرائے جانے کے بعد پہلی ملاقات

روس اور ترک وزرائے خارجہ میں جنگی طیارہ گرائے جانے کے بعد پہلی ملاقات
روس اور ترک وزرائے خارجہ میں جنگی طیارہ گرائے جانے کے بعد پہلی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بلغراد (مانیٹرنگ ڈیسک )روس اور ترکی کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔عرب میڈ یا کے مطابق ترکی اورروس کے وزرائے خارجہ کے درمیان سربیا میں ملاقات ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ ترکی کی جانب سے روس کا جنگی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد پہلی بار روس اور ترکی کے حکام نے ملاقات کی ہے ۔غیر ملکی میڈ یا کے دونو ں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں جاری ”آرگنائزیشن فار سیکیورٹی اینڈ کو آپریشن ان یورپ “کے اجلاس میں ہوئی ۔واضح رہے کہ اس ملاقات سے قبل روس نے ترک حکام سے جنگی طیارہ مار گرائے جانے پر باقاعدہ ملاقات نہیں کی اور نہ ہی روسی صدر پیوٹن نے اپنے ترک ہم منصب کے فون پر کوئی جواب دیا ۔