’اب ہوائی جہاز کے مسافروں کو سوار ہوتے ہی یہ گولی کھلائی جائے گی تاکہ۔۔۔‘ دنیا کی بڑی ائیرلائن نے ایسا کام کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ جان کر عقل دنگ رہ جائے

’اب ہوائی جہاز کے مسافروں کو سوار ہوتے ہی یہ گولی کھلائی جائے گی تاکہ۔۔۔‘ ...
’اب ہوائی جہاز کے مسافروں کو سوار ہوتے ہی یہ گولی کھلائی جائے گی تاکہ۔۔۔‘ دنیا کی بڑی ائیرلائن نے ایسا کام کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ جان کر عقل دنگ رہ جائے

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برٹش ایئرویز نے اپنے مسافروں کو طیارے میں سوار ہوتے ہی ایک حیران کن گولی کھلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز عنقریب اپنے مسافروں کو ایک ”ڈیجیٹل گولی“ کھلائے گی جس کے ذریعے ان کی اندرونی صحت معلوم کی جاسکے گی اور یہ معلوم کیا جاسکے گا کہ وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں۔“ ایئرلائنز نے اس گولی کی سندِ حق ایجادکے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔ یہ ایک خوردنی ڈیوائس ہو گی جس کے ذریعے معدے میں تیزابیت کی مقدار معلوم کی جائے گی اور ان معلومات کے پیش نظر وہ مسافروں کو دوران پرواز پیش کیے جانے والے کھانوں میں تبدیلی لائے گی۔جس مسافر کے معدے کی جو ضرورت ہو گی اسے اسی طرح کا کھانا دیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق ایئرویز مسافروں کے فضائی سفر کے تجربے کو خوشگوار بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھانے جا رہی ہے۔یہ گولی معدے کی صورتحال کے ساتھ ساتھ مسافروں کی نیند، دل کی دھڑکن اور نفسیاتی حالت سمیت دیگر اندرونی معاملات بھی بتائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...