حکومت گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے: خالد تواب

حکومت گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے: خالد تواب

کراچی( آن لائن ) ایف پی سی سی آئی نائب صدر خالد تواب کا کہنا ہے کہ حادثوں کی صورت میں انڈسٹری کو بند کرنا کہاں کا انصاف ہے حکومت 24 گھنٹوں کے اندر گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دے۔فیڈریشن ہاؤس میں شپ بریکر ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں ایف پی سی سی آئی کے سینیئر نائب صدر خالد تواب نے کہا کہ گڈانی سانحے میں مزدوروں کی ہلاکت پر بے حد افسوس ہے لیکن پوری انڈسٹری کو بند کر دینے کا حکومتی فیصلہ درست نہیں ہے۔

شپ بریکرز ایسوسی ایشن کے ممبر اخلاق میمن کا کہنا تھا کہ گڈانی حادثے کو ایک ماہ گزر جانے کے باوجود اب تک کام دوبارہ شروع کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے سبب نہ صرف ہزاروں مزدور بے روزگار ہیں بلکہ انڈسٹری کا بھی بھٹہ بیٹھ گیا ہے۔اخلاق میمن کا کہنا تھا کہ بنیادی سہولیات نہ ہونے کے سبب گڈانی سانحے میں جانی نقصان زیادہ ہوا۔ حکومت سال کا 12 ارب روپے ٹیکس تو لیتی ہے لیکن علاقے میں سڑکیں ہیں اور نہ ہی بنیادی طبی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

مزید : کامرس


loading...