معاشی پالیسیوں میں اصلاحات کرتے ہوئے ریلیف دیا جائے: مجاہد مقصود بٹ

معاشی پالیسیوں میں اصلاحات کرتے ہوئے ریلیف دیا جائے: مجاہد مقصود بٹ

لاہور (کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر مجاہد مقصو د بٹ نے کہا ہے کہ مالی سال2016-17کے ابتدائی چار ماہ( جولائی تااکتوبر2016) کے دوران برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ کے نتیجہ میں تجارتی خسارہ 23فیصد بڑھا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں برآمدات میں6.31فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔حکومت وقت معاشی پالیسیوں میں اصلاحات لاتے ہوئے انڈسٹری اور کاروباری طبقہ کو ریلیف دے۔

تاکہ پیداواری عمل میں تیزی اور برآمدات میں اضافہ کیا جاسکے ۔گزشتہ روز تاجروں کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تجارتی پالیسی میں برآمدات میں اضافہ کیلئے مختص رقم کو استعمال کرکے بیرون ملک صنعتی نمائشوں کا اہتمام کرے اور پاکستانی اشیاء کی برآمدات کیلئے نئی منڈیاں تلاش کی جائیں تاکہ پاکستانی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی واقع ہو۔انھوں نے کہا کہ کاروباری سر گر میاں ماند پڑنے سے تاجروں کو اپنے اخراجات پورے کر نے سے قاثر ہو چکے ہیں لہذا حکو مت وقت کو چائیے کہ انڈسٹری کی بہتری اور کاروباری سر گر میوں کو پروان چڑھانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائیں۔

مزید : کامرس


loading...