جنوبی کورین سفیر کا اسلام آباد چیمبرکا دورہ

جنوبی کورین سفیر کا اسلام آباد چیمبرکا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( آن لائن ) جنوبی کوریا پاکستان کو پن بجلی کی پیداوار اور انفراسٹریکچر کی ترقی میں اہم تعاون فراہم کر رہا ہے اور پاکستان کے ساتھ مزید شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات جنوبی کوریا کے سفیر سوہڈانگ گونے اسلام آباد چیمبرمیں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا پاکستان میں2سے 3ہائیڈرو پاور پلانٹ مکمل کر چکا ہے اور اتنے ہی مزید پلانٹ کو تعمیر کرنے میں تعاون کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ ان کا ملک لواری ٹنل سمیت پاکستان میں انفراسٹریچکر کی ترقی کے منصوبوں میں بھی اہم تعاون کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل اگلے سال کے وسط تک مکمل ہو جائے گی جس سے علاقے میں ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔ سوہڈانگ گو نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے جو جنوبی کوریا کے سرمایہ کاروں کیلئے حوصلہ افزاء ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارت کا معاہدہ کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ اس سلسلے میں فیزیبلٹی سٹیڈی مکمل کر لی گئی ہے اور دونوں ممالک اپنی سفارشات تیار کر رہے ہیں تا کہ یہ معاہدہ کم سے کم وقت میں طے پا جائے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مذکورہ معاہدہ طے پانے سے پاکستان کی متعدد مصنوعات کو جنوبی کوریا کی مارکیٹ میں بہتر رسائی حاصل ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چند سالوں سے جنوبی کوریا کے ساتھ پاکستان کی برآمدات میں کمی کا رجحان ہے تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان ویلیو ایڈیڈ مصنوعات تیار کر کے ان کے ملک کے ساتھ برآمدات کو بہتر کر سکتا ہے۔

مزید :

کامرس -