فلم انڈسٹری کو دوبارہ کھڑے ہونے میں ایک دو سال مزید لگ سکتے ہیں،اے حفیظ

فلم انڈسٹری کو دوبارہ کھڑے ہونے میں ایک دو سال مزید لگ سکتے ہیں،اے حفیظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کے سینئر ڈائریکٹر اے حفیظ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑے ہونے کیلئے ایک دو سال مزید لگ سکتے ہیں‘ انڈین فلموں پر پابندی پاکستانی فلم ڈائریکٹر زکا امتحان ثابت ہو گی۔اے حفیظ نے کہا کہ پنجابی فلموں کا زمانہ گزر چکا ہے اب نئی نسل ایکشن سے بھرپور فلمیں پسند کررہی ہے پاکستان میں انڈین فلموں اور چینلز کی پابندی ہمارے فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز کیلئے کڑا امتحان ہے اب ان کو چاہیے کہ وہ شائقین کو اچھی تفریح مہیا کرنے کیلئے اعلیٰ معیار کی کہانیوں والی دیکھائیں تاکہ پاکستان کے شہری اپنی فلمیں دیکھنا شروع کریں۔میری نئی فلم منفرد موضوع پر بنای جا رہی ہے۔مجھے یقین ہے کہ عوام میری نئی فلم کو بھی پسندیدگی کی سند عطاء کریں گے۔

مزید :

کلچر -