قسمت بیگ کی قاتلوں کی گر فتاری خوش آئند ہے،ستارہ بیگ

قسمت بیگ کی قاتلوں کی گر فتاری خوش آئند ہے،ستارہ بیگ
قسمت بیگ کی قاتلوں کی گر فتاری خوش آئند ہے،ستارہ بیگ

  


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ ستارہ بیگ نے کہا ہے کہ قسمت بیگ کی قاتلوں کی گر فتاری خوش آئند ہے مگر کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے ۔ستارہ بیگ نے کہا کہ میری فیملی کو قسمت بیگ کے قاتلوں کی گر فتاری کی خوشی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس قتل میں جو لوگ بھی ملوث ہیں ان کوقانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو اس طر ح کسی بے گناہ کو قتل کر نے کی جرات نہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ پو لیس نے قاتلوں کی گر فتاری کیلئے جو محنت کی ہے اس سے ہمارا حوصلہ بڑھا ہے ۔

مزید : کلچر


loading...