فیشن کی دنیا کا جگمگاتا نام بننا چاہتی ہوں،نشاء چوہدری

فیشن کی دنیا کا جگمگاتا نام بننا چاہتی ہوں،نشاء چوہدری
 فیشن کی دنیا کا جگمگاتا نام بننا چاہتی ہوں،نشاء چوہدری

  


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل نشاء چوہدری نے بتایاکہ وہ فیشن کی دنیا کا ایک جگمگاتا نام بننا چاہتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اب تک وہ بہت سارے فیشن شوز کا حصہ بن چکی ہیں جو پاکستان اور دیگر ممالک میں منعقدکئے گئے ہیں اور ان فیشن شوزمیں انہوں نے پورے اعتماد کے ساتھ ریمپ کو مسخر کیا ہے ۔نشاء چوہدری نے کہاکہ فیشن انڈسٹری میں آپ کو بہت سنبھل سنبھل کر چلنا پڑتا ہے۔

اس میں لڑکھڑانے والوں کے لیئے کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ آپ کا ایک قدم لڑکھڑایا اور آپ شوسے آؤٹ ہوگئیں اور اس سے آپ کا سارا اعتماد رفوچکرہوجاتاہے۔ نشاء چوہدری نے مزیدکہاکہ ان دنوں وہ مختلف گلوکاروں کی ویڈیوز،ڈرامہ سیریلز اور فیشن شوٹس میں کا م کررہی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...