ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ،آج آخری دو میچ کھیلے جائینگے،فائنل کل کھیلا جائیگا

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ،آج آخری دو میچ کھیلے جائینگے،فائنل کل کھیلا جائیگا

بنکاک(آن لائن ) ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں ہفتہ کو آخری دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ 2016ء کا فائنل میچ (کل) اتوار کو کھیلا جائیگا۔

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ 2016ء بنکاک میں جوش و خروش سے جاری ہے اور ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایونٹ میں (آج) ہفتہ کو آخری دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، جبکہ دوسرا میچ پاکستان اور تھائی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کا فائنل میچ 4 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...