رواں سال قومی ٹیم کی کارکردگی صفر، جیت کی جگہ ہار کا تناسب زیادہ رہا

رواں سال قومی ٹیم کی کارکردگی صفر، جیت کی جگہ ہار کا تناسب زیادہ رہا

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)سال2016ء کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری نہ آسکی،جیت کی بجائے ہارکاتناسب زیادہ رہاجو پی سی بی میں اہم عہدوں پرتعینات عمررسیدہ افرادکی مینجمنٹ کاثبوت ہے،قومی کرکٹ ٹیم نے صرف آئرلینڈاورویسٹ انڈیزکے خلاف اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا۔قومی کرکٹ ٹیم نے سال2016ء میں4ٹیموں کے خلاف 11ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جن میں سے5میچ پاکستان نے جیتے جبکہ6میچوں میں شکست کاسامناکرناپڑا۔قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کاتناسب45.45اورہارکاتناسب 54.54فیصدرہا۔پاکستان نے انگلینڈکے خلاف5میچ کھیلے جن میں سے صرف ایک میچ میں فتح حاصل کی جبکہ4میچوں میں شکست کاسامناکرناپڑا انگلینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب20فیصدجبکہ شکست کا تناسب 80 فیصد رہا۔ آئر لینڈ کے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتاآئرلینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدرہا۔نیوزی لینڈکے خلاف2میچ کھیلے اوردونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑانیوزی لینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب صفرفیصداورشکست کاتناسب100فیصدہے۔ویسٹ انڈیزکے خلاف3میچ کھیلے اورتینوں میچ جیتے ویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔شائقین کرکٹ کاکہناہے کہ جب سے پاکستان کرکٹ بورڈمیں عمررسیدہ افرادکواہم عہدوں سے نوازنے کاسلسلہ شروع ہواہے تب سے قومی کرکٹ ٹیم مسلسل زوال کاشکارہے۔جن افرادکی عمراللہ اللہ کرنے کی ہے وہ اس وقت کرکٹ بورڈکوچلارہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...