ڈومیسٹک مقابلوں کے دوران کرکٹرز پرغیر ملکی لیگز میں شرکت پر پابندی

ڈومیسٹک مقابلوں کے دوران کرکٹرز پرغیر ملکی لیگز میں شرکت پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈومیسٹک مقابلوں کے دوران کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی،اس حوالے سے بورڈ کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا، چیف سلیکٹر انضمام الحق کا موقف ہے کہ اسٹارکھلاڑیوں کی شمولیت کے بغیر نوجوانوں کا کھیل کس طرح نکھرے گا؟ ملکی سطح کے میچز کو مسابقتی بنانے کیلیے مضبوط ٹیموں اور اچھی پچز کا ہونا ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم کے میچز جاری ہونے کے باوجود پی سی بی کی جانب سے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلیے 15کرکٹرز کو این او سی جاری کیے گئے، ان میں شاہد آفریدی ، شعیب ملک، عمر اکمل،عماد وسیم، خالد لطیف، سہیل تنویر، انور علی،احمد شہزاد، رومان رئیس،عمران خان جونیئر،شاہ زیب حسن، جنید خان،ناصر جمشید اور محمد سمیع شامل ہیں، محمد اصغر چند مقابلوں میں شرکت کے بعد وطن واپس آگئے تھے،شرجیل خان، محمد نواز اور بابر اعظم بھی ایونٹ میں شرکت کے امیدوار تھے لیکن دورۂ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیلیے پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں منتخب ہونے کی وجہ دستبردار ہونا پڑا،قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے اسٹار کرکٹرز کی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کیلیے عدم دستیابی پر تو کوئی اعتراض نہیں کرسکتا لیکن سلیکشن کمیٹی اس دوران دیگر اہم کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگز میں شرکت کیخلاف ہے۔