فٹبال کے دو بڑے حریف بارسلونا اور ریال میڈرڈ آمنے سامنے

فٹبال کے دو بڑے حریف بارسلونا اور ریال میڈرڈ آمنے سامنے

مانچسٹر( آن لائن ) فٹبال کی دنیا کے دو بڑے حریف بارسلونا اور رالس میڈرڈ کے درمیان بڑی جنگ آج ہو گی۔ سال کے سب سے بڑے میچ کو دیکھنے کیلئے فٹبال دیوانوں کو رات آٹھ بجے کا شدت سے انتظار ہے۔ال کلاسیکو مقابلے کے میدان میں بڑی ٹیموں کے بڑے کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزماما ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے مداحوں کو میسی کا جادو اور رونالڈو کی ککس دیکھنے کو ملیں گی۔سال کا سب سے بڑا میچ دیکھنے کیلئے مداحوں کی بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔ میسی اور رونالڈو کے مداح دونوں کو ایک دوسرے کے خلاف ان ایکشن دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں۔ سنسنی خیز میچ کیلئے تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔بارسلونا کے میسی اپنا رنگ دکھائیں گے یا رونالڈو بارسلونا کو تگنی کا ناچ نچائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...