گرین شرٹس کا آسٹریلیا سے مقابلے کیلئے تیاریوں کا آغاز

گرین شرٹس کا آسٹریلیا سے مقابلے کیلئے تیاریوں کا آغاز

کینبرا(آئی این پی )پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا سے مقابلے کیلئیتیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ کھلاڑیوں نے کینز میں نماز جمعہ کے بعد ٹریننگ کی۔ پا کستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے شہر کیرنز میں موجود ہے ،جہاں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے مقامی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس کے بعد کھلاڑیوں نے اسٹیدیم کا رخ کیا اور پھر بھرپور ٹریننگ سیشن ہوا۔ ٹیم پاکستان کینز میں 3روزہ ڈے اینڈ نائٹ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی جو 8 سے 10دسمبر تک ہو گا اور اس کے بعد مقابلہ ٹیسٹ سیریز میں ہو گا۔تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 15 دسمبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔ ڈے نائٹ ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...