قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ، تیسرا راؤنڈ آج شروع ہوگا

قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ، تیسرا راؤنڈ آج شروع ہوگا

کراچی (آئی این پی ) قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا سپرایٹ مرحلہ کا تیسرا راؤنڈ ہفتہ سے شروع ہوگا جس کے میچز کراچی اور حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے۔گروپ ون میں پاکستان واپڈ کا مقابلہ سوئی سدرن گیس کمپنی سے نیاز اسٹیڈیم، حیدرآباد میں ہوگا۔ کراچی وائٹس اور سوئی ناردن گیس پائپ لائینز کی ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔گروپ ٹو میں کے آر ایل اور نیشنل بینک کی ٹیمیں یوبی ایل گراؤنڈ نمبر ایک میں مدمقابل ہونگی۔ یوبی ایل اور حبیب بینک کی ٹیموں کا آمنا سامنا نیشنل بینک آف پاکستان گراؤنڈ کراچی میں ہوگا۔ ہر گروپ سے ٹاپ ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کریگی۔ فائنل 10 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...