آسٹریلیا اور نیوزی لینڈکے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلاجائیگا

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈکے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلاجائیگا

سڈنی(آن لائن )آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے کرکٹ میچ اتوار کو سڈنی گراؤنڈ پرکھیلاجائیگا۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کین ولیمسن کی قیادت میں جیت کا عزم لئے آسٹریلیا پہنچ چکی ہے، کیویز ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 4 دسمبر، دوسرا میچ 6 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ کیویز ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ چند اہم کھلاڑیوں کے بغیر دورہ آسٹریلیا ٹیم کیلئے چیلنجنگ ہو گا، کینگروز ٹیم ہوم گراؤنڈ پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے اور اسے ون ڈے سیریز میں شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...