انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی 31 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست

انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی 31 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(اے پی پی) انگلش پریمیئر لیگ میں اب تک ہونے والے مقابلوں میں چیلسی کی ٹیم 31 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، لیور پول دوسرے اور مانچیسٹر سٹی تیسرے نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور ٹیبل پر چیلسی کی ٹیم 13 میچ کھیل کر 31 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
، لیور پول اور مانچیسٹر سٹی کے 30 ، 30 پوائنٹس ہیں، بہتر گول اوسط کی وجہ سے لیور پول دوسرے اور مانچیسٹر سٹی تیسرے نمبر پر ہے۔ آرسنل 28 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور ٹوٹنہام 24 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔