بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ایک بار پھر اسکینڈلز کی زدمیں

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ایک بار پھر اسکینڈلز کی زدمیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش پریمیئرلیگ ایک بار پھر اسکینڈلز کی زد میں آگئی ،کھلاڑیوں کی جانب سے خواتین مہمانوں کو ہوٹل کے کمروں میں بلانے کا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اطلاعات کے مطابق لیگ انتظامیہ کی جانب سے روکے جانے کے باوجود ایک پاکستانی کرکٹرنے ایک لڑکی کو ہوٹل میں بلایا جس کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔جس کے بعد نہ صرف لڑکی کو ہوٹل کے کمرے سے باہر نکالاگیا بلکہ کھلاڑی کی سرزنش بھی کی گئی۔بی پی ایل کی انتظامیہ نے پہلے ہی تنازعات سے بھری لیگ کونئے تنازعے میں الجھنے سے روکنے کیلئے اس معاملے کو دبا دیا ہے۔میڈیاتک یہ ’’خبر‘‘ پہنچنے کے بعد یہ جاننے کی کوششیں تیزتر ہوگئی ہیں کہ ’’لڑکی کوہوٹل کے کمرے میں بلانے والا پاکستانی کرکٹرآخر کون ہے؟واضح رہے کہ بی پی ایل کے رواں سیزن میں پاکستانی کرکٹرزمیں عمراکمل راجشاہی کنگز،شاہد آفریدی،ناصر جمشیداورانور علی رنگپوررائیڈز، محمد نوازاوررومان رئیس بریسل بلز،شعیب ملک چٹاکانگ ویکنز،احمد شہزاد، عمادوسیم، خالد لطیف ،شاہ زیب حسن ،سہیل تنویر اوراشعرزیدی کومیلا وکٹورینز ،جنیدخان اور محمد اصغرکھلنا ٹائٹنزکی جانب سے کھیل رہے ہیں

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...