دادو : مبینہ پولیس مقابلے میں3 ڈاکو ہلاک،2 فرار
دادو(مانیٹرنگ ڈیسک) دادو کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں3 ڈاکو ہلاک،2 فرارہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق دادو میں پولیس اور ڈاکووں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہو ا جس کے نتیجے میں3 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے ہیں۔
’اوئے کچھ کر گزر‘ پاکستان کی پہلی آن لائن فلم
ایس ایس پی دادو کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکووں سے اسلحہ، نقدی اور مسروقہ موبائل فونر برآمد ہوئے ، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال کردیا ، جبکہ مزید نفری طلب کرکے فرار ہونیوالے ڈاکووں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔