وزیر اعظم نواز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے فون کال کا متن جاری کرنا افسوسناک اور سفارتی آداب کے خلاف ہے :شیری رحمان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئررہنما سینیٹرشیری رحمان نے نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اوروزیراعظم نوازشریف کے درمیان فون کال کامتن جاری کرنے پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ معلوم ہواکہ حکومت خارجہ پالیسی میں بہت بڑاگیپ ہے ،شگاف کی صورت میں پاکستان اوربھارت کے درمیان پالیسی کوبہت زک پہنچ سکتاہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹرشیری رحمان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈٹرمپ اوروزیراعظم نواز شریف کے درمیان فون کال کامتن دفترخارجہ سے جاری نہیں ہوا بلکہ اسے وزیراعظم ہاؤس نے جاری کیا،بغیراجازت کے فون کال کامتن جاری کرناسفارتی آداب کے خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خارجہ امورکے معاملات دفترخارجہ نہیں وزیراعظم ہاؤس چلا رہا ہے ،بلاشبہ دفترخارجہ کے افسران تجربہ کارہیں وہ ایسابیان جاری نہیں کرسکتے ،حکومت کایہ عمل سے پاکستان کی ساکھ کونقصان پہنچاسکاہے ۔