نیشنل یو نیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز لاہور کیمپس کے زیر اہتمام پی اے ایف گراونڈ کینٹ میں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد

نیشنل یو نیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز لاہور کیمپس کے زیر اہتمام پی اے ایف ...
نیشنل یو نیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز لاہور کیمپس کے زیر اہتمام پی اے ایف گراونڈ کینٹ میں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد

  


لاہور(پ ر) نیشنل یو نیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز لاہور کیمپس کے زیر اہتمام پی اے ایف گراونڈ کینٹ میں 01دسمبر 2016کو سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا۔سالانہ سپورٹس ڈے میں ریجنل ڈائریکٹر آف نمل یونیورسٹی لاہور (ر) محمد اکرم خان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

سپورٹس ڈے میں طلباءو طالبات نے کرکٹ ، رسہ کشی ،بیڈمنٹن ،اور والی بال سمیت دیگرکھیلوں میں بھر پور حصہ لیا۔پی اے ایف سٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیاءکے بھی مختلف سٹالز لگائے گئے۔پروگرام کے آخر میں جیتنے والے طلبہ و طالبات میں بریگیڈیئر (ر) محمد اکرم خان نے انعامات تقسیم کیے اور ان کے جوش و جذبے کو سراہا۔

انعامات تقسیم کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی میں کھیلوں کاانعقاد انتہائی ضروری ہے،کھیلوں میں حصہ لینے سے طلباءکی ذہنی اور جسمانی نشونما ہوتی ہے۔سالانہ سپورٹس ڈے میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے لئے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کھلنے کے امکانات بھی روشن ہو جاتے ہیں۔

مزید : لاہور


loading...