لاوارث شہر قائد میں ڈاکوؤں نے 6 سالہ بچی سے موبائل فون چھین لیا

لاوارث شہر قائد میں ڈاکوؤں نے 6 سالہ بچی سے موبائل فون چھین لیا
لاوارث شہر قائد میں ڈاکوؤں نے 6 سالہ بچی سے موبائل فون چھین لیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں ڈاکوؤں نے اب بچوں کو بھی لوٹنا شروع کردیا لیکن پولیس ملزمان کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو دن دیہارے ایک گلی میں وارد ہوئے اور ایک 6 سالہ بچی کو لوٹ لیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آنے کے 2 روز بعد بھی پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

’اوئے کچھ کر گزر‘ پاکستان کی پہلی آن لائن فلم

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنی 6 سالہ بیٹی کے ہمراہ گھر کا سودا سلف لینے کے بعد گلی میں جا رہی ہوتی ہے کہ اسی دوران 2 ڈاکو آجاتے ہیں اور خاتون کو روک لیتے ہیں۔ خاتون کے پاس سے تو کوئی کار آمد چیز برآمد نہیں ہوتی لیکن بچی موبائل پر گیم کھیل رہی ہوتی ہے جو ڈاکوؤں کو دیکھ کر دوڑ لگا دیتی ہے تاہم ایک ڈاکو بچی کا پیچھا کرتا ہے اور اس کے ہاتھ سے موبائل فون چھین لیتا ہے۔ فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں لیکن پولیس تاحال ان کی نشاندہی بھی نہیں کرسکی۔

مزید : کراچی


loading...