پاکستان کا سیاسی کلچر بدلنا پاک سرزمین پارٹی کامشن ہے،الطاف شاہد

پاکستان کا سیاسی کلچر بدلنا پاک سرزمین پارٹی کامشن ہے،الطاف شاہد

لاہور(پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کا سیاسی کلچر بدلنا پاک سرزمین پارٹی کامشن ہے۔پاکستان کے باضمیر لوگ پاک سرزمین پارٹی کی باضمیر قیادت کے ساتھ ہیں۔پاک سرزمین پارٹی نے عوام کوسچی قیادت دی۔ عوام یادرکھیں پاک وطن کی باگ دورناپاک ہاتھوں میں نہیں دی جاسکتی ۔ووٹرز شعورکامظاہرہ کرتے مخلص ،محب وطن اورمدبر قیادت کوووٹ دیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال ،مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اورمرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون نے عہدحاضر کے فرعونوں کوللکارا ۔پاکستان اورپاکستان کے دفاعی اداروں کیخلاف زہرافشانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ذومعنی جملے پاکستان کی سا لمیت کے ضامن اداروں پرحملے قابل مذمت ہیں۔وہ ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...