ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں،یاسمین راشد

ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یا سمین راشد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور سمیت صو بے بھر میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی ور داتوں کی وجہ سے عوام بد امنی اور عدم تحفظ کاشکار ہیں ، صوبے بھر میں ڈاکو راج قائم ہے عوام دن دیہاڑے لٹ رہے ہیں ، لاہور میں حکومتی ایم این اے کو چور سر عام لوٹ رہے ہیں تو پھر عام آدمی کا تو اللہ ہی حافظ ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی رٹ نظر نہیں آ رہی ، انتظامیہ بے بس ہو چکی ہے ڈولفن فورس کا ڈھنڈورا پیٹنے والے نام نہاد وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے عوام کو چوروں اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، ہزار وں کی تعد اد میں ا شتہاری پنجاب میں دنندناتے پھر رہے ہیں انہیں کوئی پکڑنے والا نہیں پولیس عوام کے جا ن و مال کا تحفظ کو یقینی بنائے جانے کے بجائے شریف خاندان کو پروٹوکول دینے اور انکی حفاظت پر معمور ہے ، پنجاب حکومت کی گڈ گورنس نا اہلی اور ناکامی کھل کر عوام کے سامنے آگئی ہے ، ، انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے وزراء کا ٹولہ اپنی ذمہ داریوں کو چھوڑ کر نواز شریف کو بچانے میں لگا ہوا ہے یہ جھوٹ بول کر نواز شریف کو بچانے میں کامیاب نہیں ہونگے ۔