وزیراعلیٰ شہباز شریف براستہ ترکی آج لندن روانہ ہونگے

وزیراعلیٰ شہباز شریف براستہ ترکی آج لندن روانہ ہونگے
وزیراعلیٰ شہباز شریف براستہ ترکی آج لندن روانہ ہونگے

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ شہبازشریف براستہ ترکی آج لندن روانہ ہوں گے، ترکی میں 2 روز قیام کریں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آج ایک ہفتہ کے دورے پر ترکی کے راستے لندن روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ 2 روز قیام کریں گے ، قیام کے دوران صدرطیب اردوان سے بھی ملاقات کرینگے،وہاں سے لندن روانہ ہوجائیں گے ، لندن میں وزیر اعلیٰ اپنا طبی معائنہ کرائیں گے،ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق انکی انجیو گرافی ہوسکتی ہے۔

’اوئے کچھ کر گزر‘ پاکستان کی پہلی آن لائن فلم

واضح رہے کہ چند روز قبل ایک اجلاس کے دوران وزیراعلی کودل کی تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے باعث ان کا قریبی ہسپتال میں چیک اپ کرایا گیا ،ڈاکٹروں نے انہیں غیر ضروری سفر کرنے سے روک دیا اور آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا، تاہم ڈاکٹروں کی طرف سے سفر کی اجازت ملنے پر دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔

مزید : لاہور


loading...