فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، ٹولنٹن مارکیٹ سے ایک ہزار کلو بیمار مرغیاں برآمد

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، ٹولنٹن مارکیٹ سے ایک ہزار کلو بیمار مرغیاں برآمد

 لا ہور (جنر ل ر پو رٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی، ایک ہزار کلو گرام سے زائد بیمار اور لاغر مرغیاں قبضے میں لے لیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی داتا گنج بخش ٹاؤن کی فوڈ سیفٹی آفیسر طاہرہ کلثوم نے ٹولنٹن مارکیٹ میں اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا، چھاپہ مار ٹیم نے ایک ہزار کلو گرام سے زائد بیمار اور لاغر مرغیاں قبضے میں لے لیں جب کہ مرغیاں سپلائی کرنے والے دو افراد عبدالرشید اور محمدآصف کو پولیس کے حوالے کردیا۔فوڈ سیفٹی آفیسر طاہرہ کلثوم کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی ہدایات پر روٹین میں مارکیٹ کو چیک کیا جارہا ہے تاکہ معیاری گوشت کی فروخت کے ساتھ ساتھ صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔ٹولنٹن مارکیٹ مرغیوں کے گوشت کی بڑی مارکیٹ ہے جہاں خریداروں کو خاصی احتیاط کی ضرورت ہے۔ بیمار،لاغراور کم وزن مرغیاں بیچنے والا مافیا اس مارکیٹ میں جڑیں جمائے بیٹھا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم تو ہے مگر حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس گوشت کی فروخت رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...