ضلعی انتظامیہ کی ان اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس جاری

ضلعی انتظامیہ کی ان اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ انسدادِ ڈینگی مہم کو شہر بھر میں پو ری جانفشانی سے چلا رہی ہے اور اِن ڈور، آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو بھر پور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں گھر گھر جا کر ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں اسی طرح ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں مو جودقبرستانوں، ٹائر شاپس اورکباڑ خانوں کو بھی چیک کر رہی ہیں اور صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فیلڈ میں موجود ڈینگی اہلکاروں کی حاضری کو چیک کریں اورٹیموں کی ان ڈور اور آؤٹ ڈورسرویلنس کی کارکردگی کو بھی چیک کریں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہو نے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔