19 ویں سالانہ مشعل بردار جلوس کے سلسلہ میں اہلسنت تنظیموں کا مشترکہ اجلاس

19 ویں سالانہ مشعل بردار جلوس کے سلسلہ میں اہلسنت تنظیموں کا مشترکہ اجلاس

لاہور(خبر نگار خصوصی) مرکزی میلاد کمیٹی جامعہ حزب الاحناف کے زیر اہتمام جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں لاہور کے سب سے بڑے 19 ویں سالانہ مشعل بردار جلوس کے سلسلہ میں اہلسنت تنظیموں کا مشترکہ اجلاس جامعہ حزب الاحناف داتا گنج بخش روڈ لاہور میں ہوا۔ جس میں مرکزی میلاد کمیٹی کے چیئرمین پیر سید مختار رضوی، پیر محمد افضل قادری، علامہ خادم حسین رضوی، پیر سید شاہد حسین گردیزی، قاری محمد عارف سیالوی، علامہ محمد نعیم عارف نوری، پیر محمد عامر چشتی، پیر محمد اصغر نورانی، سید مصطفی رضوی، حکیم سہیل واحد خان، خالد سعید بٹ، منیر کھوکھر اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 11 دسمبر بروز اتوار کو داتا دربار سے ریگل چوک تک نکلنے والے مشعل بردار جلوس میں بھر پور شرکت کریں گے جبکہ میلاد کمیٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید شاہد حسین گردیزی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو دینی مدارس کے ناظمین، وکلاء، طلباء، اہلسنت تنظیموں، اور میڈیا سے رابطے کریگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...