بلاول کے دورہ لاہور سے کارکنوں میں جان پڑ گئی،زبیر کاردار

بلاول کے دورہ لاہور سے کارکنوں میں جان پڑ گئی،زبیر کاردار

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور این اے 120سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لاہور کے دورے سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے اندر ایک نئی جان پڑ گئی ہے اور ان کے دورے کی وجہ سے تخت رائے ونڈ والوں کے حواری پیپلز پارٹی کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں لاہور کے عوام نے ہزاروں کی تعداد میں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کرکے چئیرمین کے حق می فیصلہ دیدیا ہے ۔وہ موہنی روڈ پر پیپلز پارٹی کے جیالوں مرزا الیاس اور افضل بٹ کی قیادت میں ملاقات کرنیو الے جیالوں سے گفتگو کررہے تھے۔ حافظ زبیر کا ر دار کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی لاہور کا قلعہ تھا ہے اور رہے گا جیالے بلاول بھٹو کو ملک کا وزیراعظم بنائیں گے اور ملک کے چاروں صوبوں میں بھی جیالے ہی وزرائے اعلی بنیں گے بھٹو اور بی بی شہید کے جیالے حکومت بنائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...