غازی آبادکے طلبا و طالبات کا نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

غازی آبادکے طلبا و طالبات کا نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

لاہور(اپنے خبر نگارسے) المغل ایجوکیشن سکول سسٹم‘ غازی آباد‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گرین ٹاؤن‘لاہور‘گورنمنٹ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول‘ غازی آباد‘لاہور کینٹ‘ایورشائن گرلز ہائی سکول‘ بلال کالونی‘ داروغہ والا‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ اسلام پورہ‘شاہدرہ‘لاہور گیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد419تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...