ایک ہفتہ کے اندر تمام مین ہولوں پر ڈھکن لگا دئیے جائیں،منشاء اللہ بٹ

ایک ہفتہ کے اندر تمام مین ہولوں پر ڈھکن لگا دئیے جائیں،منشاء اللہ بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) صو بائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے صوبے بھر کے تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر آفیسر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر تمام مین ہولوں پر ڈھکن لگا دئیے جائیں۔دیگر عمل در آمد نہ کرنے والے آفیسرز کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔ اس تمام عمل کی نگرانی اور اس بارے چیکنگ کے لئے وہ اچانک دوروں کا عمل بھی خود مانیٹر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نکمے اور کام نہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

ایسے افراد کی لسٹیں تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قابض مافیا کے خلاف اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں جبکہ ایسے کرپٹ عناصر جن کی شہ پر قبضہ مافیا نے سرکاری زمینوں کو ذاتی جائیداد سمجھ کر قبضہ کیا ہوا ہے کے خلاف بھی عملی اقدامات شرہوع کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹی ایم اوز اپنی کارکردگی میں اضافہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، سیوریج کے بہتر نظام، سٹریٹ لائٹس کو بہتر حالت میں لائیں۔صوبے بھر کے تمام فلٹریشن پلانٹس میں فلٹرز کی بروقت تبدیلی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے تمام ٹاؤنز میں ڈینگی کے خاتمہ بارے ہونے والے اقدامات بارے بھی رپورٹ طلب کی جا رہی ہے تاکہ ٹی ایم اوز کی پرفارمنس بارے آگاہی ہو۔