لمز یونیورسٹی میں داخلہ کیلئے اوپن ڈے کا اہتمام

لمز یونیورسٹی میں داخلہ کیلئے اوپن ڈے کا اہتمام

لاہور (پ ر) لمز نے متوقع امیدواروں کے لیے یونیورسٹی میں داخلہ سے متعلق راہنمائی کے لیے اوپن ڈے کا اہتمام کیا ہے۔ اوپن ڈے کا انعقاد پاکستان کے تین شہروں اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں 3، 4 اور11 دسمبر کو بالترتیب کیا جائے گا۔ اوپن ڈے کے انعقاد کا بنیادی مقصد متوقع طالب علموں کو لمزمیں پڑھائے جانے والے پروگراموں سے متعلق مکمل تفصیلات سے آگاہ کرنا ہے ۔

اس کی بدولت لمز کی انتظامیہ ، اس کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ، طالب علموں اور فارغ التحصیل طلبہ سے ملاقات کرکے مکمل تسلی کرسکتے ہیں۔ تمام بین الاقوامی تعلیمی اداروں کی طرح لمز بھی یونیورسٹی میں خواہش مند طلبہ کو کیمپس کا دورہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اس سے متعلق پہلے سے جان سکیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، تمام شعبہ جات کے ڈینز، اساتذہ اور کامیاب فارغ التحصیل طلبہ مشترکہ طور پر متوقع طالب علموں سے ملاقات کرکے ان سے لمز سے متعلق سوال کرسکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...