جمہوری نظام کے خلاف سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،عدنان ہنجرا

جمہوری نظام کے خلاف سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،عدنان ہنجرا

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق ڈپٹی سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ کیوں کہ اس جمہوریت کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اورجیالوں نے دی ہے پیپلز پارٹی جمہوریت کے استحکام اور بالا دستی کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

پیپلز پارٹی جمہوری نظام کو ہر صورت چلتا دیکھنا چاہتی ہے اس لیے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اا کررہے تھے۔ تاکہ جمہوریت ڈی ریل ناہوں پیپلز پارٹی ہر وہ راستہ روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے جمہوریت کو نقصان ہوں اور کوئی بھی جمہوری نظام کو سبق تاش کرنے کی کوشش کریں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ جمہوری نظام کو برقرار رکھنے کے لیے آصف علی زرداری کے جمہوری فلسفے کو آگے بڑھائیں ا ۔ لہٰذا حکومت سیاسی کارکنوں پر بلاجواز اقدامی کاروائیاں بند کریں اور پرچے واپس لیے جائے۔ تاکہ نظام چلتا رہے۔ ماضی گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ جمہوری دور میں کسی اپوزیشن جماعت کے کارکن پر پرچہ نہیں بنااور نہ ہی ہم نے کوئی انتقامی کاروائی کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...