مودی زہر ا گل رہا ہے،حکمران محبت کی باتیں کر رہے ہیں،عبدالعلیم خان

مودی زہر ا گل رہا ہے،حکمران محبت کی باتیں کر رہے ہیں،عبدالعلیم خان

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ارباب اختیار اپنی آنکھیں کھولیں ورنہ کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کو چار ٹکڑوں میں تقسیم کرنے اور آبی جارحیت کے ذریعے بنجر کرنے کے مکروہ اعلانات کر رہاہے مگر ہمارے حکمران بھارتی رومانس سے باہر ہی نہیں آرہے ۔بھارت ایک سال میں ایل او سی پر 250سے زائد بار فائرنگ کر کے درجنوں پاکستانیوں کو شہید کر چکا ہے ہمارے فنکاروں کو دھمکیاں دے کر ملک بدر کر رہا ہے جبکہ ہمارے بزدل حکمرانوں نے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ کر کے 20کروڑ عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے حکومت کو بھارت سے یکطرفہ دوستی کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور نئے سرے سے خارجہ پالیسی تشکیل دینی چاہیے ۔دریں اثناء چئیرمین سیکرٹریٹ میں عبدالعلیم خان سے پی ٹی آئی لاہور اور سنٹرل پنجاب کے مختلف اضلاع سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی اور آئندہ عام انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ا ن سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ جھنگ میں نواز لیگ کو جیتی ہوئی نشست پر شکست بارش کا پہلا قطرہ ہے حکمرانوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے عوام کو صرف وعدوں پر ٹرخانے کا وقت گزر چکا ہے اور دوسروں کی کارکردگی کو چیلنج کرنے والوں کی اپنی زیرو کارکردگی سب کے سامنے ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاء اللہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں آئندہ عام انتخابات میں کامیاب ہو گی اور ملک کو روائتی سیاست اور کرپشن سے نجات دلائیں گے عبدالعلیم خان سے ملاقات کرنے والوں میں شوکت بھٹی ، ملک اعظم ،گوہر سندھو ،شبنم جہانگیر ، خالد گجر ،ناصرچھپڑ ،افتخار اورراجہ نعیم نواز بھی شامل تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...