حکمرانوں کے اقتصادی ترقی کے تمام دعوے کھوکھلے ہیں،میاں ایوب

حکمرانوں کے اقتصادی ترقی کے تمام دعوے کھوکھلے ہیں،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے اقتصادی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں حکومت نے 3 ارب ڈالر کے قرضے سود کی ادائیگی کے لئے مزید حاصل کئے ہیں عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے کشکول توڑنے کی دعوے دار( ن) لیگ اب ایک قرضہ لیگ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافہ پر سٹیٹ بنک کی رپورٹ حکمرانوں کے دعوؤں کی نفی ہے اور اگلے چھ ماہ میں مہنگائی میں مزید اضافہ کا عندیہ عوام کے لئے تشویش کا باعث ہے اندرونی اور بیرونی قرضوں میں اضافہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے حکومت قرضوں سے نجات کے لئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی بلکہ ڈھنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہیں حکمران قرضوں اور ٹیکس کے پیسوں سے عیاشی کر رہے ہیں جبکہ عوام مہنگائی کے بے قابو جن کے سامنے بے بس ہو گئے ہیں اور حکومت کو کوس رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...