مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں ،ڈاکٹر احتشا م الرحمن

مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں ،ڈاکٹر احتشا م الرحمن

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمیٹی وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ایم ڈی کیٹل مارکیٹ ڈاکٹر احتشام الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر لاہور ڈویژن کی مویشی منڈیوں کو انٹر نیشنل معیار کی ماڈل منڈیاں بنانے میں کمپنی تمام تر اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے بیوپاریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کر رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی نے شاہ پورکانجراں مویشی منڈی میں بیوپاریوں کو تکیہ،کمبل ،رضائی کے ساتھ چار پائی کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔یہ فیصلہ انتظامیہ نے سردی کی شدت میں اضافے کے باعث کیا۔

کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے دسمبرمیں سردی میں اضافہ ہوگا۔جس کومد نظر رکھتے ہوئے ایل ڈی سی ایم ایم سی نے شاہ پورکانجراں مویشی منڈی اور شیخوپورہ ماڈل کیٹل مارکیٹ میں بیوپاریوں کو بستر اور چارپائی کی سہولت فراہم کردی گئی ہیں۔اس اقدام کو بیوپاریوں نے خوب سراہا۔اجمل نامی بیوپاری کا کہنا ہے کہ لاہورڈویژن کیٹل مارکیٹ کا یہ ایک اچھا اقدام ہے۔دوسرے شہروں سے آئے ہوئے بیوپاری حضرات نے کہا کہ کمپنی نے ہماری بہت بڑی مشکل آسان کر دی ہے۔اب ہم صرف اپنے مویشیوں کو ساتھ میں لاتے ہیں اور یہاں آکر بستر سمیت چارپائی لے کر رات سکون سے سو جاتے ہیں۔انھوں نے کیٹل کمیٹی کے اقدامات کو مثبت قرار دیتے ہوئے ایم ڈی کمپنی کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...