اولڈ رائفل رینج ، چوبرجی پارک اور راج گڑھ سکیم مسائل کا گڑھ ، مکینوں کی زندگی اجیرن

اولڈ رائفل رینج ، چوبرجی پارک اور راج گڑھ سکیم مسائل کا گڑھ ، مکینوں کی زندگی ...

 لاہور(اقبال بھٹی )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی پرانی سکیمیں اولڈ رائفل رینج ،چوبرجی پارک اور راج گڑھ سکیم مسائل کا گڑھ بن گئی،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،سیوریج نظام ناکارہ ،صفائی نہ ہونے سے سارا دن دھول اڑنے سے مکینوں کی زندگی دشوار ہو گئی ، ایل ڈی اے اور سٹی گورنمنٹ نے بھی منہ موڑ لیا ،تفصیلات کے مطابق مذکورہ سکیموں میں گندگی کے باعث لوگ بیمار یوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ رہائشیوں نے روز نامہ پاکستان کو بتایا کہ کئی سالوں سے ہماری سکیمیں عدم توجہ کا شکار ہیں ،محمد نوید،سہیل ظفر،سمیع اللہ،جوزف مسیح،رضوان،محمد مختار،دلاور رشید،شجاعت حسین بخاری ،علی عابد حسین،محمد یعقوب،محمد عرفان اور سعید احمدنے کہاکہ سکیموں کے مالکان میں سے اگر کوئی اپنا پلاٹ بیچنا چاہے توٹرانسفر کی مد میں اس پر ایل ڈی اے اتنی فیسیں وصول کرتا ہے کہ انسان چکرا کر رہ جاتا ہے مگر سکیموں میں کسی قسم کے ترقیاتی کام ہرگز نہیں کروائے جاتے اگر ایل ڈی اے میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں رابطہ کیا جائے تو کہتے ہیں کہ ان سکیموں کے ترقیاتی کام سٹی گورنمنٹ کے ذمے ہیں اور سٹی گورنمنٹ والے ایل ڈی اے کی ذمہ داری قرار دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہم لوگ بہت پریشان ہیں ،ان پرانی سکیموں کے رہائشیوں نے اعلٰی حکام سے اپیل کی ہے کہ ہماری ان سکیموں میں ترقیاتی کام کروائے جائیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...